منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

دن دیہاڑے بہن بھائی کا لرزہ خیز قتل

datetime 8  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بلال گنج میں گھر سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں، قتل ہونے والے دونوں بھائی بہن ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ شب گھر سے رسیوں سے بندھی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی،

جس کی شناخت 30 سالہ محمد طالب کے نام سے ہوئی۔ بعد ازاں تلاشی کے دوران گھر کی تالہ لگی بالائی منزل سے جواں سالہ لڑکی کی لاش بھی برآمد ہوئی، جس کی شناخت 25 سالہ زینت فاطمہ کے نام سے ہوئی۔دونوں بھائی بہن کی لاشوں کو ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تمام ممکنہ پہلوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قتل کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔دریں اثنا وزیر اعلی پنجاب نے بلال گنج کے علاقے میں بھائی بہن کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ حمزہ شہباز نے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔انسپکٹر جنرل پنجاب رائو سردار علی خان نے کہا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ فرانزک ٹیمیں تمام پہلوں سے تفتیش کررہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…