رانا ثناء اللہ کی کس دھمکی پر عمران خان نے دھرنا ختم کرکے پشاور کی طرف یوٹرن مار دیا؟
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی ایک دھمکی کے بعد
عمران خان نے لانگ مارچ ختم کرکے پشاور چلے گئے تھے انہیں کسی کا کوئی میسج نہیں گیا تھا۔سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ پونے سات کے قریب
رانا ثنا اللہ نے کینٹنر پر موجود ایک سابق وزیر کو پیغام دیا کہ پہلے تو ہمارے پاس شیل نہیں تھے لیکن اب پندرہ سو شیل موجود ہیں
جن میں سے ایک ہزار ہجوم پر جبکہ پانچ سو آپ کے کینٹنر پر برسائے جائیں گے سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ جب یہ میسج دیا گیا تو انہیں سمجھ آگئی
رانا ثنا اللہ اب اپنی بات پر ڈٹ گیا ہے اگر ہم ڈی چوک کی طرح گئے اور اس صورت میں ہمارے کینٹنر پر پانچ سو شیل گرے تو ہمارا سانس لینا بھی مشکل ہو جائے گا
جس کے بعد انہوں نے گاڑی واپس موڑ لی اور پشاور چلے گئے ۔