ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانیوالی حیرت انگیزبرقی پٹی متعارف

datetime 5  جولائی  2022 |

نیویارک(این این آئی ) ماہرین نے نیوروسائنس کے اصولوں پر مبنی سر پر پہننے والی ایک موثر پٹی بنائی ہے جس کے متعلق کمپنی کا دعوی ہے کہ اس سے صرف 15 منٹ میں گہری نیند آجاتی ہے۔اس طرح یہ نیند لانے کے عام دورانیے کو نصف کر دیتی ہے۔ اس کی تیاری میں میٹ واکر کا مشورہ شامل ہے جو نیند لانے میں دنیا کے بہترین سائنسدانوں میں شامل ہیں۔

اب تک وہ اس پروجیکٹ سے وابستہ ہیں اور نیند پر کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ایجاد کو سومنی کا نام دیا گیا ہے جو ایک طرح کا ہیڈ بینڈ ہے اور اس میں ہائیڈروجل رکھا جاتا ہے۔ اسے ایپ سے کنٹرول کرکے گہری نیند کی وادی میں پہنچا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ میٹ واکر کی نیند پر کتاب بھی بالکل مفت میں دی جا رہی ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے سے وابستہ رابرٹ نائٹ بھی ہیں جو نیوروسائنس کے ماہر ہیں۔ سومنی کا استعمال بہت آسان ہے۔ اسے سر پر اس طرح پہنا جاتا ہے کہ الیکٹروڈ والا حصہ پیشانی پر آجاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس میں نصب سینسر دماغ کی ای ای جی کیفیت نوٹ کرکے تعین کرتے ہیں کہ کونسی لہریں زیادہ پیدا ہو رہی ہیں۔اس کے بعد برقی سرگرمی دماغ کو سکون دے کر آپ کو گہری نیند میں پہنچانے کی کوشش کرتی ہے اور 15 منٹ کے سیشن کے اندر اندر آپ گہری نیند میں چلے جاتے ہیں۔ سومنی کا بیرونی حصہ نرم ریشم میں لپیٹا گیا ہے اور اگر آپ چاہیں تو اس پٹی کو پہن کر آسانی سے سوسکتے ہیں۔اب تک سومنی کو بے خوابی کے سینکڑوں مریضوں پر آزمایا گیا ہے اور سب نے اسے گہری نیند کے لیے بہترین پایا ہے۔ بیرونی طور پر ایپ سے کنٹرول ہونے والی یہ اہم ایجاد کراڈ فنڈنگ سے گزر رہی ہے اور سال کے آخر تک 185 ڈالر میں دستیاب ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…