اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

دعاذہرا سسرال میں ٹوٹی چارپائی پر بیٹھی کس کی تصاویر دیکھ رہی تھی، یوٹیوبر کا حیران کن انکشاف

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی سے لاہور جاکر پسندکی شادی کرنے والی دعا زہرا سے متعلق یوٹیوبر نے انکشاف کیا ہے کہ دعا سسرال میں ٹوٹی چارپائی پر بیٹھی والد کی تصاویر دیکھ رہی تھی۔سوشل میڈیا پر عظمیٰ نامی یوٹیوبر کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ

وہ دعا کے سسرال جاکر دعا زہرا کی طرز زندگی کو دیکھ چکی ہیں۔خاتون یوٹیوبر نے کہا کہ ظہیر کی فیملی جس گھر میں کرائے پر رہ رہی ہے مجھے اس گھر کے مالک مکان نے خود میسج کرکے بلایا اور جب میں وہاں پہنچی تو دعا زہرا ایک چھوٹے سے بند کمرے( جس میں واش روم اور کچن بھی تھا )بیٹھی ہوئی تھی، اس کمرے میں ایک ٹوٹا پنکھا تھا اور چاروں طرف کپڑوں کے ڈھیر تھے، اس کمرے میں کوئی بیڈ نہیں تھا، ایک ٹوٹی ہوئی چارپائی تھی جس پر دعا بیٹھی ہوئی تھی۔خاتون نے اس حوالے سے ویڈیو ریکارڈ ہونے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ ابھی انہیں دعا کے والدین کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے روکا گیا ہے تاہم جلد ہی وہ اس ویڈیو کو منظر عام پر لے آئیں گی۔یوٹیوبر کے مطابق دعا اس چارپائی پر اپنے والد اور چھوٹی بہن کی تصویریں دیکھ رہی تھی۔ دوسری جانب دعا کے مالک مکان کی بہن کا کہنا تھا کہ عظمیٰ کے آنے پر ہی دعا کے سسرال والوں کو پتا چل گیا تھا جس کے بعد وہ بچی کو موٹر سائیکل پر لے کر بھاگ گئے۔دوسری جانب ایک اور انٹرویو میں انہی خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں دعا کی گھر سے آوازیں آتی ہیں کہ وہ بند کمرے میں رہنے نہیں آئی، زنیرہ ماہم کو دئیے گئے انٹرویو سے ایک روز قبل دعا نے اپنی ساس سے بدتمیزی بھی کی تھی جس کے بعد دعا کو نئے کپڑے دلوائے گئے۔ یاد رہے کہ یوٹیوبر زنیرہ ماہم نے دعا اور ظہیر کا انٹرویو کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…