جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

عوام کو عیدکی چھٹیوں کے دوران گھروں سے کم سے کم نکلنے کا مشورہ

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث عوام کو عید کی چھٹیوں پر گھروں سے کم سے کم نکلنے کا مشورہ د یدیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے لوگ احتیاط کریں اور بازاروں میں جاتے وقت احتیاط کریں،

لوگوں میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ کراچی میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض سامنے آرہے ہیں،

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں مریض بڑھے ہیں۔ پچھلے ہفتے 3 اعشاریہ سے بڑھ کر آج چار اعشاریہ تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی ایس او پیز وہی رہیں گے جبکہ سرکاری دفاتر کے لیے بھی ایس او پیز جاری کی گئی ہیں، صوبوں کو ایمرجنسی صورتحال پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم اعظم کی ہدایات پر ہم لوگ صوبوں سے مشاورت کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے سے بھی رابطے کیے ہیں کیونکہ دو مذہبی اجتماع آ رہے ہیں، عید اور محرم بھی قریب ہے، بوسٹر ویکسین مہم دس لاکھ تک لے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…