جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ میں زندہ چوہا کھانے کے الزام میں خاتون گرفتار

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )جانوروں پر تشدد کے ایک ظالمانہ واقعے میں برطانوی پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جس پر ایک زندہ چوہا کھانے کا الزام ہے۔ خاتون نے نہ صرف چوہا کھایا بلکہ اس منظر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی لائیو سروس کے

توسط سے دوسروں کو بھی دکھایا۔ چوہا کھانے کے بعد اس نے پانی پیا اور منشیات بھی لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس واقعے نے سوشل میڈیا پرغم وغصے کی لہر دوڑا دی۔ لنکن شائر کانٹی کی پولیس نے برٹش رائل سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف اینیملز کے تعاون سے خاتون کی گرفتاری کا اعلان کیا۔پولیس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون نے ایک چیلنج کے طور پر یہ حرکت کی تھی جس کے بعد اس نے کوکین کی ایک مقدارحاصل کی۔اس کے بعد یہ بھی بتایا گیا کہ ملزمہ کی عمر 39 سال ہے اوراسے جانوروں کے خلاف ظالمانہ حرکت کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔حکام نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ جو بھی ویڈیو آن لائن دیکھ رہا ہے وہ فیس بک کو اس کی اطلاع دیں۔اسے کلپ کے بارے میں اس وقت تک رابطہ نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا جب تک کہ اس واقعے کے بارے میں براہ راست معلومات نہ ہوں جو تحقیقات میں معاونت کر سکے۔اس کے علاوہ پولیس نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اس ویڈیو کو شیئر نہ کریں اور نہ ہی اس پر تبصرہ کریں تاکہ اس کے وسیع پیمانے پر پھیلا کو روکا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…