کراچی سے لاپتہ ہونے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عامر ارسلان گھر پہنچ گئے

25  جون‬‮  2022

کراچی سے لاپتہ ہونے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عامر ارسلان گھر پہنچ گئے

کراچی(این این آئی) پاکستان رینجرز نے سوشل میڈیاایکٹوسٹ عامر ارسلان خان کو رہا کردیا ہے، عامر ارسلان کودہشت گردگروپ

سے روابط کی بنیاد پر گرفتارکیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والے سوشل میڈیاایکٹوسٹ عامرارسلان خان گھر پہنچ گئے،

رینجرز نے صحافی اورسوشل میڈیاایکٹوسٹ عامر ارسلان خان کو رہا کردیاہے۔اس معاملے پر ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ

عامرارسلان خان کوتفتیش میں تعاون کی تنبیہ کرکے رہا کر دیا گیاہے۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ارسلان کو دہشت گرد گروپ سے روابط کی بنیاد پر

حراست میں لیا گیا، ابتدائی تفتیش میں دہشت گرد گروپ سے مبینہ مالی معاونت لینے کا انکشاف ہوا تھا۔ترجمان نے کہاکہ وائٹ کالرکرائم کی بنا پر

تحقیقات کی غرض سے کیس متعلقہ حکام کے سپرد کیا جا رہا ہے۔بعد ازاں، سوشل میڈیاایکٹوسٹ عامرارسلان خان نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ

میں صحیح سلامت گھر واپس آ گیا ہوں، آزمائش کی اس گھڑی میں آپ لوگوں نے میرے اکیلے خاندان کو جو مدد اور تعاون فراہم کیا اس کے لیے آپ سب کا شکریہ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…