بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب ضمنی انتخابات ،حکومت کی اہم اتحادی اے این پی ناراض ہوگئی

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں حکومت کی اہم اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی ناراض ہوگئی، مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی سے ناراض ہوکر ضمنی انتخاب میں راہیں جدا کرلیں، حلقہ پی پی 158سے اپنا امیدوار بھی میدان میں اتار دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی اہم اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے ضمنی انتخابات میںاپنی راہیں جدا کر لی ہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی کا موقف ہے کہ ضمنی انتخابات میں منحرف اراکین کو ٹکٹ دینے اور سپورٹ کرنے کے معاملے پر حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں سے رابطہ ہی نہیں کیا گیا ۔عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر ہوتی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آج تک پنجاب میں پختونوں کو کبھی ٹکٹ دیا اور نہ ہی سپورٹ کیا،مسائل کے باوجود پختونوں کی آواز ایوانوں تک پہنچانے والا کوئی نہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے حلقہ پی پی 170میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی مہم کیلئے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو پی پی 170سے امیدوار امین ذوالقرنین کی انتخابی اور ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کیلئے ذمہ داریاں سونپی ہیں ۔رانا مبشر اقبال اور سیف الملوک کھوکھر کو انتخابی مہم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین اسمبلی جنہیں ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ان میں ملک ریاض، طارق مسیح گل، حنا پرویز بٹ ،سجاد گجر اور عمران جاوید شامل ہیں ۔ انتخابی مہم کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد رپر رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو پیش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…