بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

فاروق ستار کا اپنا پینل بناکر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ

datetime 24  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم بحالی تنظیم کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے اپنا پینل بناکر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان کیلیے درخواست دے دی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم بحالی تنظیم کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے آئندہ ماہ کراچی ا

ور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ آزاد پاکستان پینل کے نام سے بلدیاتی الیکشن کے میدان میں اتریں گے۔اس حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے آزاد پاکستان پینل کے نام سے کئی یونین کمیٹیوں میں اپنے امیدواروں کا پینل تشکیل دے دیا ہے اور پینل کو مخصوص انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلیے انہوں نے الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کو درخواست بھی دے دی ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پینل کے امیدواروں کو تالا، لیپ ٹاپ یا دیوار میں سے کوئی ایک مخصوص نشان دیا جائے۔اضح رہے کہ آزاد پاکستان پینل الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار ایک انتخابی نشان پر آزاد امیدواروں پر مشتمل پینل کے ذریعے کراچی ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ڈاکٹر فاروق ستار کو مشورہ دیا گیا ہے یہی درخواست تمام ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو جمع کرائی جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے لیٹر ہیڈ پر یہ درخواست جمع کروائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…