کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے غریبوں کی چیخیں نکال دی ہیں
۔اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنما بلال غفار نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا صنعتوں پر مزید سپر ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اکثریتی صنعت 2008 سے 2013 تک بنگلہ دیش اور سری لنکا شفٹ ہوئی تھی، 2013 سے 2018 تک برآمدات سالانہ کم ہوئیں۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ، ن لیگ کی صنعتی پالیسی ہمیشہ تباہ کن رہی، صنعت چلتی ہے تو روزگار پیدا ہوتا ہے اور چیزیں سستی ملتی ہیں
۔بلال غفار نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کے تجربہ ملک کا دیوالیہ نکال رہے ہیں، پی ڈی ایم حکومت نے غریبوں کی چیخیں نکال دیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حالات کنٹرول سے باہر ہوتے جارہے ہیں، جلد الیکشن کرائیں جائیں کیونکہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ضروری ہے۔