فاسٹ بولر محمد حسنین نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کو اپنا اولین ٹارگٹ قرار دیدیا

22  جون‬‮  2022

لاہور(این این آئی)فاسٹ بولر محمد حسنین نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کو اپنا اولین ٹارگٹ قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کے بولنگ ایکشن پر کام کیا گیا ا

ور لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منظور شدہ لیب میں ہونے والے بائیو مکینک ٹیسٹ میں ان کے بولنگ ایکشن کو قانونی قرار دیا گیا اور اب محمد حسنین بولنگ کر سکتے ہیں۔فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد بہت اچھا لگ رہا ہے، بولنگ کی اجازت ملنے کے بعد اب میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گا، نئے ایکشن کے اوپر میں نے کوچز کے ساتھ بہت محنت کی ہے، کوچ عمر رشید نے بہت کام کیا ہے جس کا مجھے فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک مشکل وقت گزارا ہے، کیونکہ میرے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا اور ایسے میں ’میں‘ بولنگ نہیں کر سکتا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ مشکل وقت میں ہی ہمت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، مشکل وقت کو قبول کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کے ساتھ اپنی بولنگ پر مکمل فوکس کیا، مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا تھا کہ میں دوبارہ نہیں کھیل پاو?ں گا، میں نے ہمیشہ پازیٹو ہی سوچا تھا اور مجھے یقین کا تھا کہ میں ایکشن کلیئر کر کے واپس آئوں گا۔محمد حسنین کو یقین ہے کہ نئے بولنگ ایکشن کی وجہ سے اسپیڈ پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا، ان کا کہنا ہے کہ ابھی پریکٹس کر رہا ہوں، جب میچز کھیلوں گا تو ساری صورتحال واضح ہو گی۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میرا اس وقت اولین ٹارگٹ یہی ہے کہ جلد از جلد پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں اور پاکستان کے لیے اچھی پرفارمنسز دوں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…