ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس کی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں مردکھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی ہے۔ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کے بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجہ ترقی کے بعد 9یں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ہی میٹ ہنری کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے آل رائونڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے عماد وسیم اس فہرست میں 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا دوسرا اور سٹیو سمتھ کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان کے بابر اعظم چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ بولنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا اور جسپریت بمرا کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ 4 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں، ٹیسٹ آل رائونڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے، بنگلادیش کے شکیب الحسن دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، پاکستان کا کوئی آل رائونڈر اس فہرست میں پہلے 10 کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بناسکا۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے، محمد رضوان کی بھی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے اور جنوبی افریقا کے تبریز شمسی تیسرے نمبر پر موجود ہیں،سری لنکا کے وانندو ہسارنگا ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبرپر آگئے ہیں جب کہ کوئی پاکستانی بولرز پہلے 10 کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ نہیں بناسکا۔ ٹی ٹونٹی آل رائونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، اس فہرست میں بھی پہلے 10 کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…