لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزراءاور اعلیٰ بیورو کریٹس کےلئے ہنگامی بنیادوں پر آٹھ بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی وزراءاور اعلیٰ بیورو کریٹس کےلئے آٹھ بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد محکمہ خزانہ نے اس سلسلہ میں پیپر ورک شروع کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیاں چیف سیکرٹری پنجاب ، ہوم سیکرٹری سمیت اہم ذمہ داریاں نبھانے والے دیگر بیورو کریٹس اور صوبائی وزراءکو دی جائیں گی ۔