لاہور( این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی کرائے بڑھا دئیے،لاہور سے مختلف شہروں کے کرائے میں 50 روپے سے200 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ لاہور سے بھکر کرایہ میں 200 روپے ،لاہور سے چکوال کرایہ میں 100 روپے،لاہور سے فیصل آباد کے کرایہ میں 50 روپے،لاہور سے جھاوریاں کرایہ 100 روپے ،لاہور سے ناروال، ظفروال 100 روپے ، لاہور سے ملکوال 200 روپے،لاہور سے چنیوٹ 50 روپے ،لاہور سے سیالکوٹ کرایہ میں 100 روپے،لاہور سے ملتان کرایہ میں 100 روپے اورلاہور سے بہاولپور کرائے میں100 روپے اضافہ کر دیا گیا ۔نئے کرایوں پر فوری اطلاق کر دیا گیا۔