منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ماں اور نانی کی غفلت کے باعث 9 سالہ بچی سر میں جوؤں کے باعث جان کی بازی ہار گئی

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) والدہ اور نانی کو غفلت برتنے پر امریکا میں 9 سالہ بچی سر میں جوؤوں کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی ، والدہ اور نانی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ

دو ماہ قبل امریکی ریاست ایریزونا میں ایک گھر میں ڈاکٹربچی کو دیکھنے گیا تو دیکھا کہ بچی مردہ حالت میں پڑی ہے جبکہ اس کےچہرے پر بڑی تعداد میں جوئیں تھیں ۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ بچی کے بالوں میں بہت زیادہ جوئیں موجود ہیں۔رپورٹس کے مطابق بچی کی موت کے بعد 38 سالہ ماں سینڈرا کرائیکووچ اور 64 سالہ نانی الزبتھ کو ابتدائی طور پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ بعد میں ان پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔قبل ازیں ماں کی لاپرواہی نے چار سالہ معصوم بچی کو موت کے دہانے پر پہنچا دیاتھا ۔ امریکی ریاست انڈیانا میں26سالہ ماں ’شیاننا ننکولی ‘نے غفلت اور کاہلی کی انتہا کر دی تھی ۔جوئوں سے متاثرہ 4سالہ معصوم کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج ہونے کے بعد وہ موت کے منہ سے واپس لوٹی ۔ غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق بچی کی جوئوں کی وجہ سے حالت اس قدر نازک ہو چکی تھی کہ وہ چل پھر نہیں سکتی تھے بچی کے جسم میں ہیموگلوبن کی سطح 12 کے بجائے 1.7 تک پہنچ گئی تھی۔ بچی کی بڑی بہن جس کی عمر چھ سال تھی، وہ بھی جوؤں کے انفیکشن کی زد میں تھی لیکن اس کی حالت زیادہ خراب نہیں تھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بچیوں کی والدہ کو گرفتار کر لیا ہے جب اس سے بچیوں کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو اس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ مجھے اس بارے میں ذرا برابر بھی کوئی علم نہیں ہے ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…