منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھائو کے بعد تیزی مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب روپے سے زائد کا اضافہ

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا اور انڈیکس 41400پوائنٹس سے بڑھ کر41700پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ51.48فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ۔مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے ٹیلی کام ،توانائی ،ریفائنری ،سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ سیکٹرز میں خریدار ی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41500،41600اور41700پوائنٹس کی3بالائی حد عبور کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 291.37پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 41438.79پوائنٹس سے بڑھ کر41730.16پوائنٹس ہو گیا اسی طرح122.89پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 15815.00پوائنٹس سے بڑھ کر15937.89پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 28335.66پوائنٹس سے بڑھ کر 28504.16پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں41ارب1کروڑ17لاکھ 28ہزار980روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم68کھرب97ارب45کروڑ63لاکھ97ہزار93روپے سے بڑھ کر69کھرب 38ارب46کروڑ81لاکھ26ہزار73روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 4ارب روپے مالیت کے 16کروڑ21لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو4ارب روپے مالیت کے14کروڑ17لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 336کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،134میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ15لاکھ

،آئل بوائے انرجی 1کروڑ13لاکھ ،میپل لیف 1کروڑ2لاکھ ،پاک ریفائنری 64لاکھ97ہزار اور سینرجیکو پاک 58لاکھ85ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھائو میں104.90روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے

حصص کی قیمت بڑھ کر5880.00روپے ہو گئی اسی طرح 695.00روپے کے اضافے سے رفحان میض کے حصص کی قیمت بڑھ کر 10495.00روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پامولیو کے

بھائو میں 47.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 2153.00روپے ہو گئی اسی طرح 43.61روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت گھٹ کر1106.38روپے پر آ گئی ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…