منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں ”شریف” اور ”مشرف” جیسے اشرافیہ پر قوانین لاگو نہیں ہوتے: حافظ حسین احمدکی معنی خیزباتیں

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں قانون کے تحت سزا و جزا صرف غریب عوام کے لیے ہے یہ قوانین ”شریف ” اور ”مشرف ” جیسے نام نہاد ”اشرافیہ” پر لاگو ہی نہیں ہوتے

بلکہ ان کو ”ریمنڈڈیوس” فارمولے کے تحت ” ڈیل ”کیا جاتا رہا ہے اور ”ڈیل” کیا جاتارہے گا۔ وہ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے جہاں پرویز مشرف کو غداری کے جرم میں عدالتی انصاف کی فراہمی کے دوران راستے سے ہی ہسپتال اور پھر بیرون ملک بھیجوایا انہوں نے ہی ”نوازشریف ” کو بھی سزا یافتہ ہونے کے باوجود جیل تو کیا ملک سے ہی نہ صرف نکال دیا بلکہ اس کے ضامن اور برادر خورد شہباز شریف کو وزیر اعظم بنادیاگیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک انسانی ہمدردی کامسئلہ ہے توکیا ملک کے جیلوں میں قید ہزاروں مجرم یا ملزمان بھی انسانیت کے دائرہ میں کبھی آسکیں گے؟ حافظ حسین احمد نے کہا کہ” اصل ” با اختیاروں کو ان ”بے اختیاروں” سے اجازت لینے کے تکلفات کے بجائے اپنے کئے گئے فیصلے پر حسب سابق فوری طور پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر قسم کے تمام مریضوں کو شفاء کاملہ و عاجلہ عطاء فرمائے ۔ آمین ثم آمین۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…