اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں این اے 240 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں میں تصادم اور فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سابق رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم بھی شامل ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس حوالے سے نجی اسپتال کے ترجمان کاکہنا ہے کہ سابق ایم پی اےافتخار عالم کی حالت خطرے سےباہر ہے، گولی افتخار عالم کے ہاتھ اور کمر کو چھو کر نکل گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ افتخار عالم سرجیکل آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔