جھولا گرنےسے دو افراد جاں بحق
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی دارالحکومت کے علاقہ پنڈوڑیاں میں جھولا گرنے کے باعث ایک بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
چیف کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے تمام جھولے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے،تھانہ کھنہ کے علاؤہ پنڈوڑیاں میں پیر چن بادشاہ کے دربار پر سالانہ عرس کا جشن تھا اور جھولے نصب کیے گئے تھے ۔
تیز آندھی کی وجہ سے ایک جھولا گر گیا جس سے ایک 75سال کا بزرگ اور دس سال کی بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور تین بچے شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری ہسپتال پہنچا دیا گیا،جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی نے بتایا کہ ڈی سی اسلام آباد کو موقع پر روانہ کر دیا ہے اور تمام جھولے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔