شکرگڑھ(این این آئی) سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز چوہدری کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں لیگی رہنما شدید زخمی ہوگئے۔شکر گڑھ میں بھجنہ اسٹاپ کے قریب دانیال عزیز کی گاڑی کو مخالف سمت سے آنے والی مزدا گاڑی نے
ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اْن کی کار مکمل تباہ ہوگئی۔اطلاع کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق،دانیال عزیز شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکر گڑھ میں مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اْن کی اہلیہ سے فون پر رابطہ کر کے جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو دانیال عزیر کی صحت یابی تک علاج معالجے کے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے اہلیخانہ سے اظہار افسوس کیا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دانیال عزیز کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پردکھ کا اظہار۔جلدصحتیابی کیلئے دعا کی اور کہاکہ ٹریفک حادثے میں دانیال عزیز کے زخمی ہونے کی اطلاع پر بہت دکھ ہوا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دعا گو ہوں اللہ تعالی دانیال عزیز کو جلدصحتیاب کرے۔ انہوں نے کہاکہ حادثے میں ایک شخص کے جانبحق ہونے پر انتہائی دکھ اورافسوس ہوا۔