اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) بدترین معاشی مشکلات کے شکار پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے شاہ خرچیوں میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا، سرکاری گھر کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کردیے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل کو منسٹرز انکلیو میں 22 نمبر بنگلہ الاٹ ہوا ہے۔ مفتاح اسماعیل کی اس گھر میں منتقلی سے پہلے اس کی تزئین و آرئش کی گئی جس پر 48 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔