لاہور (این این آئی) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے گریڈ 20 کے چیف انجینئر وسیم طارق کو گرفتار کرلیا۔وسیم طارق کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ لاہور میں بطور چیف انجینئر تعینات تھا۔ وسیم طارق نے مختلف ٹھیکوں کی مد میں کروڑوں کی کرپشن کی،سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کے سابق چیف انجینئر لاہور نارتھ نے ٹھیکیدار سے 94 لاکھ رشوت وصول کی۔ملزم کو سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کا فرنٹ مین بتایا جا رہا ہے۔