جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

اینٹی کرپشن کو حلیم عادل کی ہر صورت گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا

datetime 15  جون‬‮  2022 |

اینٹی کرپشن کو حلیم عادل کی ہر صورت گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کو بجٹ اجلاس میں شرکت سے روکا گیا جب کہ انہیں بیٹی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

اینٹی کرپشن کو حلیم عادل شیخ کو ہر صورت گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ حلیم عادل ضمانت کرا چکے لیکن اینٹی کرپشن ٹیمیں گھر کے اطراف گھوم رہی ہیں۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضمانت کے باوجود پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے، صبح سے مشکوک گاڑیاں گھر کے اطراف گھوم رہی ہیں،

کچھ دن بعد میری بیٹی کی شادی بھی ہے۔حلیم عادل نے کہا کہ شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں گھر پر موجود ہوں، اینٹی کرپشن کو مجھے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا،

پورے کراچی کے اینٹی کرپشن افسران کو میرے پیچھے لگایا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،

میری آواز دبائی جا رہی ہے، سندھ اسمبلی میں بھی خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی گئی، عمران خان کا سپاہی ہوں امپورٹڈ حکومت سے نہیں ڈریں گے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…