پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’سی آئی ڈی‘‘ کے انسپکٹر حقیقی زندگی میں لٹ گئے

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’سی آئی ڈی‘ میں انسپکٹر کا کردار ادا کرنے والے ہریشکیش پانڈے المعروف انسپکٹر سچن حال میں ممبئی میں اپنی قیمتی اشیا،

رقم اور اہم دستاویز سے محروم ہوگئے۔ہریشکیش پانڈے کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک بس میں تفریحی دورے پر تھے کہ اس دوران ان کی قیمتی اشیاء اور نقد رقم چرالی گئی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی کے علاقے کولابا سے تاردیو جانے کے لیے شام کے وقت بس میں سوار ہوئے، تاہم جب بس سے اتر کر اپنا بیگ چیک کیا تو اس میں سے نقد رقم، کریڈٹ و دیگر کارڈز سمیت اہم دستاویزات غائب تھیں، جس کا پولیس کے پاس مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامہ سیریل میں انسپکٹر کا کردار ادا کرتے ہیں اس لیے یہ واقعہ ایک مذاق بن گیا ہے اور لوگ ان پر ہنس رہے ہیں۔انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حقیقی زندگی میں بھی وہ لوگوں کے اس قسم کے مسائل حل کرواتے رہے ہیں لیکن اب خود ایسے ہی واقعے کا شکار ہوگئے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…