اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے پیمرا کی جانب سے الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کےخطاب پر غیر اعلانیہ اور غیر قانونی پابندی لگائی گئی۔کیا حکومت کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنے پر عائد پابندی ختم کردینی چاہیے؟فاروق ستار نے کہا کہ ہم اس معاملے کو عدالت میں چیلنج کرنے جارہے ہیں ، پیمرا نے الطاف حسین کے اظہار رائے کے حق پر پابندی عائد کردی ہے۔فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ اب پیمرا نے الطاف حسین کے ریکارڈ انٹرویوز نشر کرنے پر بھی ممانعت عائد کردی ہے۔فاروق ستار کے مطابق آرٹیکل 19 کے مطابق ہر شخص کو آزادی اظہار رائے کی اجازت ہے جبکہ پابندی کے باعث الطاف حسین کے لاکھوں کروڑوں چاہنے والوں کو مایوسی ہوئی ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ تقریر میں اگر کوئی قابل اعتراض بات ہے تو اسے ہٹادیا جائے تاہم پابندی لگاکر بنیادی حق کو پامال کیا گیا ہے اور یہ قانون کی خلاف ورزی ہے ۔وزیراعظم نواز شریف کے دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان کے دورے سے ایم کیوایم کو مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یک طرفہ بریفنگ کے بعد وزیراعظم تقریر کرکے چلے جاتے ہیں، ایم کیوایم کے مطالبے پر کراچی میں آپریشن شروع کیاگیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیوایم نے کراچی آپریشن بند کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تاہم آپریشن کا قبلہ درست کروانا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کل کراچی پریس کلب پر پیمرا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیے:ایم کیوایم رہنما قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…