اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اور سابق پارلیمانی لیڈر رہنماءرشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع نے تصد یق کی ہے کہ ان کی گاڑی پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہوئے انہیں لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے حملہ میں ان کے ڈرائیور عبدالمتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہوگئے ہیں ، رشید گوڈیل کی اہلیہ اس حملے میں محفوظ رہی ہیں ، ہستپال ذرائع کے مطابق رشید گوڈیل کی حالت شدید تشویشناک ہے انہیں سراورسینے اور جبڑے میں6 گولیاں لگی ہیں ، ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کو تشویشناک حالت میں ایمرجنسی سے آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ز کی ٹیم ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہے ، انہیں جبڑے اور سر پر گولیاں لگی ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت بہت زیادہ تشویشناک ہے خیال رہے کہ ابھی نائن زیرو پر متحدہ قومی موومنٹ اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان مذاکراتی عمل بھی جاری ہے ، واقعے کے بعد ذرائع نے بتایا ہے کہ نائن زیرو میں مذاکراتی عمل رک گیا ہے، تازہ ترین خبر کے مطابق رشید گوڈیل کو آپریشن تھیٹر سے سرجیکل آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے ، متحدہ رہنمائوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر پہنچ گئی ہے ،