منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

کیریئر کا 50ون ڈے ملتان اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے یادگار بنانے کی کوشش کرونگا ، امام الحق

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق نے کہاہے کہ وہ کیریئر کا 50ون ڈے ملتان اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے یادگار بنانے کی کوشش کریں گے۔ایک انٹرویو میں امام الحق نے کہا ہے کہ یہاں اپنے چچا انضمام الحق کو کھیلتے ہوئے دیکھا ہے،

ملتان میں اپنا پہلا میچ کھیلنے اور عمدہ کارکردگی دکھانے کیلیے بیتاب ہوں،میری پیدائش اسی شہر میں ہوئی، بعد ازاں بچپن میں لاہور منتقل ہوگئے،اسٹیڈیم سے کئی یادیں وابستہ ہیں۔اوپنر نے کہا کہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ کے دوران فیملی اور ٹیم میں موجود ساتھیوں کی بھرپور اسپورٹ رہی،اپنی کرکٹ سے ہمیشہ لطف اندوز ہوا اور ابھی تک جو حاصل کیا، اس پر مطمئن ہوں،کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہوں، ہوم گراؤنڈ پر کیریئر کا 50 واں ون ڈے میچ کھیلنے کا موقع ملنا خوش آئند ہے، اس کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنانے کی کوشش کروں گا۔یاد رہے کہ امام الحق نے ڈیبیو کے بعد ابھی تک 54 کی اوسط سے 2321رنز بنائے ہیں، جو اس عرصہ میں بابر اعظم کے بعد کسی بھی پاکستانی بیٹر سے زیادہ سکور ہے، اوپنر نے ڈیبیو پر سنچری کے بعد بھی 8تھری فیگر اننگز کھیلی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…