جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

موجودہ حکومت کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں یہ ملک تباہ کرنے نکلے ہیں،عمر ایوب خان

datetime 6  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں یہ ملک تباہ کرنے نکلے ہیں، حکومت رواں ماہ پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کریگی،

امپورٹڈ حکومت غفلت کی مرتکب ہورہی ہے،ملکی مسائل کا ہے فوری الیکشن کرانا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ اس حکومت کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں یہ ملک تباہ کرنے نکلے ہیں، یہ گیس کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کرنے جا رہے ہیں، پٹرول کو تقریباً 250 روپے فی لیٹر پر لیکر جائیں گے اور عوام کو بجلی میں 15 روپے کا ٹیکہ اس ماہ لگے گا۔عمر ایوب نے کہا کہ یہ حکومت صرف بیڑہ غرق کرنے بیٹھی ہے، عوام کا جینا اجیرن ہوگیا، یہ صرف ٹوپی ڈراما کر رہے ہیں ان کی کسی قسم کی کوئی کارکردگی نہیں، یہ سارے جوکر اکٹھے ہوگئے ہیں جنہیں پاکستان کی کوئی پرواہ نہیں، امپورٹڈ حکومت غفلت کی مرتکب ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں ریونیو آنیوالے 80 فیصد علاقوں میں زیرو لوڈشیڈنگ تھی لیکن یہ ریونیو والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کررہے ہیں، یہ حکومت بجلی بنانے والی کمپنیوں کو پیسے ادا نہیں کررہی، نہ ادائیگیاں وقت پر کررہی ہے اور نہ امپورٹ وقت پر کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ صرف اپنے آقاؤں کا کہنا مان رہے ہیں اپنی کوئی پالیسی نہیں، ان مسائل کا واحد حل ہے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…