منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی وسیع البنیاد مذاکرات کی تجویز مستردکردی

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی وسیع البنیاد مذاکرات کی تجویز مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیع البنیاد مذاکرات کاشوشہ،

ناکامی اور 50 روز میں پھیلائی گئی معاشی تباہی کا اعتراف ہے۔ایک بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ وسیع البنیاد مذاکرات کاشوشہ

، ناکامی اور 50 روز میں پھیلائی گئی معاشی تباہی کا اعتراف ہے، حکومت 8 ہفتوں میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ غریب عوام پرعذاب بن کرنازل ہونے والوں نے ملک میں سیاسی و معاشی افراتفری کی بنیاد ڈال دی ہے،

تیل، بجلی اورگیس کو40 سے45 فیصد مہنگا کرکے معیشت چلانے کے مضحکہ خیزدعوے کررے ہیں، ان کے گرینڈ ڈائیلاگ کے بینیفشری صحت،معیشت اور تعلیم وصنعت نہیں مقصود چپڑاسی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو آگے لے جانیکے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اچھے لوگ کسی بھی حکومت کے ساتھ کام کریں تو اسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے،

ہمیں اپنی پسند ناپسند سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد میں فیصلیکرنا ہوں گے، قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے ذانی انا کو مارنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…