منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

سرکاری پٹرول کے پیسے کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائیں گے، پرویز الٰہی

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پٹرول کی مد میں بچت کا اعلان صرف سیاسی شعبدہ بازی ہے۔

سینیٹر کامل علی آغا اور سونیا علی رضا سے ملاقات کے موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ

پٹرول کی مد میں بچت کا اعلان صرف سیاسی شعبدہ بازی ہے، اس سے عام آدمی کی زندگی پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑے گا،

سرکاری پٹرول کے پیسے ان کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائیں گے۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کیا اس اقدام سے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی،

سیاسی شہرت کیلئے ایسے ڈراموں کی بجائے عوام کی زندگی کو آسان بنائیں، پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے،

پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں اتنا ہوشربا اضافہ نہیں دیکھا، جعلی امپورٹڈ حکومت کے فیصلے معیشت اور عوام کو لے ڈوبیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…