فیصل آباد(آن لائن)محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا، رواں ماہ کے دوران پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والے ڈیڑھ سو سے زائد جائیدادوں کو سیل کر دیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سالانہ ٹارگٹ کے حصول کیلئے کمرکس لی اور پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی فہرستیں تیار کر کے انسپکٹرز کے حوالے کر دیں
اور ڈائریکٹر ایکسائز رانا انتخاب کی طرف سے انسپکٹرز کو کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر نادہندگان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پراپرٹی سیل کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔
محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے آخری ماہ کے دوران پہلے چار دنوں میں ڈیڑھ سو سے زائد جائیدادوں کو سیل کر دیا گیا ہے
اور یہ عمل پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، تاہم محکمہ ایکسائز کی طرف سے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی جائیدادوں کو ساتھ ساتھ ڈی سیل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔