سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر میں مسیحی خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مذہب عسائیت کو ترک کر کے عالم دین کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا
اور مدرسہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر کے خدمت دین کے عزم کا اظہار کیا۔ سرگودھا کے ماڈل مدرسہ غوثیہ کمپنی باغ میں شہر کے علاقہ قاضی ٹاؤن خاتون صباح مسیح نے اسلامی تعلیمات سے
متاثر ہو کر مزہب عیسائیت کو ترک کر کے عالم دین مولانا قاضی نگاہ مصطفی کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام کو قبول کر لیا جس میں داخل ہونے پر
خاتون کا اسلامی نام صباء زہرہ تجویز کر کے ایمان کی استقامت کی دعا کروائی گئی جبکہ نو مسلم خانون نے مدرسہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر کے دین کی خدمت کے
عزم کا اظہار کیا اس موقع پر گواہان سمیت اہل اسلام نے خاتون کو اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہا۔