اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران نے حلف اٹھالیا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نئے ارکان سے حلف لیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب اور ممبر خیبرپختونخوا کی حلف برداری اسلام آباد میں واقع ہیڈ آفس میں ہوئی ،الیکشن کمیشن کے ممبران میں بابر حسن بھروانہ نے پنجاب اور جسٹسر (ر) اکرام اللہ خان نے ممبر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف لیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نئے ممبران کو مبارکباد دی ۔