بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کے گینگ کے کارندوں کی کتنی بڑی تعداد ہے ، حیران کن انکشاف

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارنس بشنوئی کی جانب سے 2018 میں سلمان خان کو بھی مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔بھارتی گلوکار اور مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کو 29 مئی کو بھارتی پنجاب میں قتل کردیا گیا تھا۔

انہیں قتل کرنے کی ذمہ داری کینیڈین نڑاد بھارتی دہشت گرد گولڈی برار نے قبول کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے گینگ نے ہی سدھو موسے والا کو قتل کیا۔’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق گولڈی برار خطرناک دہشت گرد لارنس بشنوئی کے گینگ کا کارندہ ہے اور دونوں گینگ کے سربراہ ہیں۔لارنس بشنوئی اس وقت بھارت کی بدنام جیل ’تہاڑ‘ میں سخت سیکیورٹی میں قید ہے، تاہم ان کے بشنوئی گینگ نے سدھو موسے والا کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔گینگ کے مطابق سدھو موسے والا نے ان کے کارندے کو ہلاک کروانے میں کردار ادا کیا تھا، جس وجہ سے انہوں نے بدلے کے طور پر گلوکار کو قتل کیا۔’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لارنس بشنوئی وہی دہشت گرد ہیں، جنہوں نے 2018 میں سلمان خان کو جودھپور میں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔لارنس بشنوئی نے اس وقت کہا تھا کہ وہ سلمان خان کو راجستھان کے شہر جودھپور میں دورے کے دوران ہلاک کروادیں گے، جس کے بعد دبنگ ہیرو کی سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔

اگرچہ لارنس بشنوئی اور اس کے گینگ کا سلمان خان سے متعلق منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں پولیس نے گرفتار کرکے ’تہاڑ‘ جیل منتقل کردیا تھا،

جہاں سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، کیوں کہ وہاں فساد ہونے کا خطرہ ہے۔’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ

لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کے گینگ کے کارندوں کی تعداد 700 تک ہے اور ان کا گروپ نہ صرف راجستھان بلکہ ہماچل پردیش، پنجاب اور دیگر ریاستوں میں بھی جرائم میں سرگرم اور ملوث ہے۔

سدھو موسے والا کے قتل کے بعد پنجاب اور اترکھنڈ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے نصف درجن سے زائد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے تفتیش کو بھی وسیع کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…