نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ماں نے چھ بچوں کو کنویں میںپھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا جس سے بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ڈوبنے والے بچوں میں 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔30 سالہ خاتون کو اس کے سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر خاتون نے یہ انتہائی اقدام کیا۔پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں 18 ماہ سے 10 سال تک کے بچے شامل ہیں۔