بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

گلوکار’کے کے‘ کی موت سے قبل آخری کنسرٹ کی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارت کے نامور گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔رپورٹس کے مطابق 53 سالہ گلوکار کو کولکتہ میں لائیو کنسرٹ کے بعد دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں مقامی نجی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

رپورٹس کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے قبل انہوں نے کنسرٹ میں لائیو پرفارم کیا اور اس دوران مکمل صحت مند تھے۔تاہم بھارتی میڈیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موت سے قبل کولکتہ میں ہونے والے کنسرٹ کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں کے کے کو جینز کی پینٹ اور بظاہر کالی رنگ کی ٹی شرٹ میں شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم کا مشہور گانا ‘آنکھوں میں تیری’ گاتے ہوئے دیکھا گیا۔واضح رہے کہ کے کے کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ گانے گائے۔ان کے سپرہٹ گانوں میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گیت تڑپ تڑپ، دس بہانے اور تونے ماری انٹریاں شامل ہیں۔ گلوکار ’کے کے‘ کے گائے گئے گیت شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر ادکاروں پر فلمائے گئے ہیں۔انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…