ریاض(این این آئی) شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے ایک نئی کتاب جاری کی ہے جس میں 115 سال قبل حرمین شریفین کے حالات اور ماحول کو تصاویر کی شکل میں دستاویز کیا گیا ہے۔ ایک بھارتی مسلمان احمد مرزا نے قریبا سوا صدی پیشتر حج کے موقعے پر حرمین شریفین کی تصاویر لیں
جنہیں اب ایک کتاب کی شکل میں شایع کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کتاب کو ’’مناظر حرمین شریفین اور حج کے مظاہر الحاج احمد مرزا کے کیمرے کی آنکھ سے‘‘کا عنوان دیا گیا ہے۔ یہ کتاب ممتاز عالم دین ڈاکٹر صاحب اعظمی ندوی نے ترتیب دی اور اس کا پہلا ایڈیشن 1443ھ بہ مطابق2022 کو شایع کیاگیا ۔ کتاب 240 صفحات پر مشتمل ہے جس میں حرمین شریفین کے نقشوں، خاکوں اور قدیم ڈرائنگ سے آغاز کیا گیا ہے۔ کتاب میں ہندوستانی مصور کی حرمین شریفین اور مشاعر مقدسہ کی بنائی گئی فوٹو گرافی شامل ہے۔تقریبا سوا صدی قبل کے دور میں حرمین شریفین کی یادگاروں پر مشتمل اس کتاب کو چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔کتاب کا پہلا باب جدید ھندی طباعتی ثقافت میں حرمین شریفین کیعنوان سے ترتیب دیا گیا ہے جس میں فوٹو گرافراحمد مرزا کی تیار کردہ تصاویر شامل ہیں۔اسی طرح دباس البم کے ذریعے احمد مرزا کی حرمین شریفین کی تصاویر کے مطالعے کا ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی برٹش لائبریری البم کی مدد سے احمد مرزا کی حرمین شریفین کی تصاویر کی وضاحت بھی شامل ہے۔کتاب کا ایک حصہ الحاج احمد مرزا کی تصاویر کے مجموعے کے سائنسی بنیاد پر مطالعے، تجزیے اور علمی نگرانی سے بھی
متعلق ہے جنہیں 1325ھ بہ مطابق 1907 میں حج پر آنے والا پہلا پیشہ ور ہندوستانی فوٹوگرافر سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے مکہ معظمہ میں اپنے قیام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حرم مکی شریف کی
تصاویر حاصل کیں۔ہندوستان واپسی کے بعد انہوں نے ان تصاویر کو دہلی میں اپنی فوٹوگرافی لیب میں پرنٹ کیا۔ انہوں نے وہ تصاویر اور کارڈ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں آنے والے حجاج کو فروخت کیے۔