اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے پشاور میں قیام طویل ہو گیا جس کی وجہ سے مخالف جماعتوں کی جانب سے ان پر تنقید کی جارہی ہے ، اس حوالے سےسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کا پشاور میں رہنا ان کی مرضی اور حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ عمران خان کوپشاور قیام پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ ’’بنی گلہ میں چار سو کنال کا خوبصورت گھر کرایہ کیلیے خالی ہے مالک مکان پشاور منتقل ہوچکا ہے۔۔‘‘
بنی گلہ میں چار سو کنال کا خوبصورت گھر کرایہ کیلیے خالی ہے مالک مکان پشاور منتقل ہوچکا ہے..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 1, 2022