بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی پشاور کے وکلا کو خریدنےاورسیاسی مقاصد میں استعمال کی کوشش پر منہ کی کھانی پڑی ،تہلکہ خیز خبر

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مبینہ طور پر تحریک انصا ف نےپشاور کی وکلا برادری کو خریدنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق پشاورکے وکلاکو25 مئی کو چیک دیا گیا اور ان کو احتجا ج میں شرکت کی دعو ت بھی دی گئی۔تاہم اب پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں بدامنی کو مدنظر رکھنے ہوئے وکلا نے چیک واپس کر نے پر غو ر شروع کر دیا ہے۔پشاور کے غیر ت مند وکلا پی ٹی آئی کی اس کو شش کی مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان کی کل پشاور ہا ئیکورٹ میں پیشی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان لاہور بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کیا تھااور لاہور کے وکلا عمران خان کو لانگ مارچ سے پہلے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروا چکےتھےاور لانگ مارچ میں پیش پیش نظر آئے۔ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف پی ٹی آئی کے 25مئی کے لانگ مارچ میں بدامنی پھیلانے کے الزام میںمقدمہ بھی درج کیا گیا ۔جبکہ عمران خان نے دوبارہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیلئے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ عمران خان کا مطالبہ ہے کہ ان کے پر امن مارچ کو نہ روکا جائے جبکہ عمران خان خود اعتراف کر چکے ہیں گزشتہ لانگ مارچ میںبھی ان کے کارکنان مسلح تھے۔ ایک جانب عمران خان خود انصاف کی دہائیاں دے رہے ہیں تودوسری جانب وکلاکو پیسے سے خریدنا انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے کیس میں سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔جس میںجسٹس یحیٰی آفریدی نے فیصلے میں اختلافی نوٹ پیش کیا۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ میں اس بات سے آمادہ نہیں کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت کے پاس مواد موجود نہیں ہے۔جسٹس یحیٰی آفریدی کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک میں پہنچنے کا کہا، عمران خان نے 25 مئی کے عدالتی احکامات کو نہیں مانا۔جبکہ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کی صورت حال ختم ہوگئی، سڑکیں کھل گئیں، پٹیشن غیر مؤثر ہوگئی اورسپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کی پٹیشن غیرموثر ہونے پر نمٹادی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…