اسلام آباد( آن لا ئن ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پولیس تشدد کی ویڈیوز کو انٹرنیشنل ہیومن کمیشن میں پیش کریں گے،پولیس نے گھروں میں گھس کرغنڈہ گردی کی، پاکستان میں بھی کریمنل شکایات درج کروائیں گے،لانگ مارچ کو پروٹیکشن
دینے کیلئے پٹیشن دائر کریں گے، سپریم کورٹ فیصلہ دے احتجاج ہمارا حق ہے یا نہیں۔ انہوں نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشن میں مولانا صاحب نے سعودی عرب جاتے ہی پیسے بڑھا دیے، وہاں دورے پر جاکر لوگوں کو مجبور کیا کہ کرائے کی بلڈنگ اور انتظامات میں اضافہ کیا جائے اس میں کمیشن رکھا جائے، پیٹرولیم کے وزیرمصدق ملک کے مطابق زہر کھانے کو پیسے نہیں، لیکن پھر یہ دورے کیوں کررہے ہیں؟وزیراعظم چھٹے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، وزیراعظم نے پانچ گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کیا اور وزیراعظم ہاؤس میں سوئمنگ پول رینوویٹ کررہے ہیں، اتنے خرچے کررہے ہیں تو تھوڑے پیسے بچا لیں، سرکار کے پیسے کو اللے تللے پر اڑیا جارہا ہے۔ لگتا ہے حکومت تماش بینوں کے حوالے کردی گئی ہے۔ رانا ثنا ء اللہ کی آنکھیں بند کررہے سنیں تو لگے گا الطاف حسین گفتگو کررہے ہیں، رانا ثناء اللہ نے نہتے لوگوں کو فائرنگ کی، خواتین کی بے حرمتی کی، چادر دیواری کا پاس نہیں کیا، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، اس سے پہلے تحریکیں چلیں، پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کیا، جے یوآئی ف کی مانی ہوئی ملیشیا انصارالاسلام ہے، چیئرمین سی ڈی اے کو براہ راست حکم دیا کہ ان کو پانی پلایا جائے اور سہولت دی جائے، لیکن موجودہ حکومت نے جس غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
مرد پولیس والے گھروں میں داخل ہوئے، خواتین گھروں میں ہیں، حماد اظہر پر براہ راست شیل مارا گیا۔صبح چار بجے مرد پولیس اہلکار گھروں میں گئے، ہم ان ویڈیوز کو اکٹھا کررہے ہیں، ان ویڈیو زکو انٹرنیشنل سطح پر بھی اٹھائیں گے، پاکستان کے اندر بھی کریمنل شکایات درج کرائی جا رہی ہیں،اس طرح پاکستان میں کسی دور میں نہیں ہوا۔ ساری ویڈیوز کو ہیومن کمیشن بھیج رہے ہیں، اور اقوام متحدہ کی توجہ بھی دلا رہے ہیں۔گوجرانوالہ میں چوری کے الزام میں تشدد کرکے مار دیا گیا،
سارے چوروں کے مل ملا کر پیسا 50کروڑ ہوگا، لیکن شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے 40ارب سے زائد کیسز ہیں، اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ کارٹون حکومت کے چار نمونے اس وقت وزارتیں چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا رانا ثناء اللہ نے نہتے بچوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء کو جو دلیر کہہ رہے ہیں ان سے کہتا ہوں کے اس کیلئے دلیری نہیں چاہیے بے شرمی چاہیے، بس مریم کو کچھ نا کہا جائے، اس بارے میں یہ لوگ بڑے حساس ہیں۔ حماد اظہر نے کہا ہے کہ کارٹون حکومت کے چار نمونے اس وقت وزارتیں چلا رہے ہیں، کارٹون حکومت کے چار نمونے اس وقت وزارتیں چلا رہے ہیں، پیرلال کے پاور پلانٹس بند پڑے ہیں۔