لاہور( این این آئی)شاہ پور کانجراں میں بجلی کی تاریں ٹوٹ کر ماں اور بیٹے پر گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔ حادثے میں ماں اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے کہ بجلی کی تار سپارک کے بعد سڑک سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے پر آ گری،ماں بیٹا زمین پر پڑے رہے لیکن قریب سے گزرتے کسی نے مدد نہ کی،دونوں ماں بیٹا بروقت مدد نہ ملنے پر موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔