سرگودہا(این این آئی)سینئر سول جج ملک نثار احمد نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو گرفتاری کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 127 جنوبی کی فوزیہ یاسمین نے فاضل عدالت میں کیس دائر کرتے ہوئے بتایا کہ 22 سال قبل اس کی شادی نصرحیات سے اس کی شادی ہو ئی مگر اس نے 22 سالہ رفاقت کو نظر انداز کر کے اس کی اجازت کے بغیر شاہین اختر سے دوسری شادی کر کے سوتن مسلط کر دی۔خاتون کی درخواست پر سینئر سول جج ملک نثار احمد نے خاتون کے شوہر نصر حیات کی گرفتاری کا حکم دیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ 6 جون 2022ئ� کو عدالت میں پیش کیا جائے۔