کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے سابق وزیر اعظم عمران کے اور تحریک انصاف کے ایبسلیوٹلی ناٹ سے جڑے بیانیے پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ ہمارے ایک دوست سے کسی نے پوچھا کہ اگر کترینہ کیف تم سے شادی کیلئے کہے تو تمہارا کیا جواب ہوگا، جس پر دوست نے جواب دیا کہ ایبسلیوٹلی ناٹ۔سعید غنی نے کہاکہ اس دن سے ہمارا دوست بڑے فخر اور تکبر سے ہر جگہ یہ کہتا پھر رہا ہے کہ کترینہ کیف نے مجھے شادی کا کہا اور میرا جواب تھا ایبسلیوٹلی ناٹ۔