منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

زہریلی مچھلی کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں حقل کمشنری کے شہزادہ فہد بن سلطان پارک کے ساحل پر الرقدہ مچھلی کے کاٹنے سے ایک پیراک خاتون کے جسم میں زہر پھیل گیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئیں۔

زہرآلودہونے کی وجہ سے اس مچھلی کوبچھومچھلی کہا جاتا ہے۔سمندر میں تیراکی کے دوران اس مچھلی نے خاتون کو کاٹ لیا تھا جس کے بعد انھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔بتایا جاتا ہے کہ الرقدہ مچھلی زہریلی ہوتی ہے اور چٹانوں کے درمیان رہتی ہے، جہاں یہ چٹانوں کے رنگوں میں بنتی ہے اور دوسری مچھلیوں سے چھپ کر رہتی ہے۔اس کی پیٹھ پر زہریلی ریڑھ کی ہڈیاں ہوتی ہیں۔ اگر کسی شخص کا پیر مچھلی پر آنے سے زخم ہو جائے تو اسے زہریلی ہڈی چبھنے کے باعث فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔تیراکی کے شوقین افراد کو سمندری جوتے پہننے کی ضرورت ہوتی ہے۔ حقل کے ساحل پر یہ مچھلی عام پائی جاتی ہے اور تیراک عام طور پر اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…