بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

جنگل کو اپنے اندر چھپائے 630فٹ گہرا سنک ہول دریافت

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین میں630فٹ گہرے سنک ہول(آبگیرے)کو دریافت کیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سنک ہول کے اندر موجود قدیم زمانے کے جنگل نے سائنسدانوں کو دنگ کردیا ۔چین کے خودمختار خطے گوانگ شی زوانگ کے علاقے لی آئی کے ایک گاوں

کے قریب اس سنک ہول کومئی کے آغاز میں دریافت کیا گیا ۔ یہ سنک ہول 630 فٹ گہرا اور اس کی لمبائی ایک ہزار فٹ اور چوڑائی 490 فٹ ہے۔ماہرین کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد سنک ہول کی تہہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جہاں انہوں نے تین غاروں کے راستے بھی دریافت کیے۔اس تہہ میں زمانہ قدیم کا ایک جنگل بالکل درست شکل میں محفوظ ہے جس کے درخت اوپر سورج کی جانب بڑھتے ہیں اور ان کی لمبائی 40 میٹر تک ہوسکتی ہے۔تحقیقی ٹیم کے قائد چین لیکسین نے بتایا کہ سنک ہول کے فرش پر پودوں کی نشوونما بہت تیزی سے ہوتی ہے جبکہ کچھ درخت تو 40 میٹر لمبے بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ جان کر حیران نہیں ہوں گے کہ وہاں جانداروں کی ایسی اقسام دریافت ہوں جن کے بارے میں ہمیں ابھی کچھ علم نہ ہو۔چین کی اس ریاست میں نومبر 2019 میں گوانگشی کے علاقے میں بھی متعدد سنک ہولز پر مبنی حصے کو دریافت کیا گیا تھا جبکہ 2016 میں سنک ہولز کا سب سے بڑا مجموعہ چین کے صوبے شانشی میں دریافت ہوا تھا۔زیرآب دنیا کا سب سے گہرا سنک ہول بھی ساوتھ چائنا سی میں دریافت ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…