جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھا شیخ رشید

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )سابق وفاقی وزیر داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لوگ عمران خان سے محبت کرتے ہیں۔ زرداری سب کو لے کرڈوبے گا, رانا ثنااللہ شیطانی کام کروائے، ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائو ،حالات انتہائی ابتر اور تشویشناک ہیں 31مئی سے پہلے نگران حکومت بنانے کے لئے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے۔

عمران کو کچھ ہوا تو انقلاب آجائے گا۔ پی ٹی آئی نے متبادل قیادت پہلے ہی تشکیل دے رکھی ہے۔ عمران خان کے قاتل صرف عمران کو ہی پتا ہیں۔جو اس کی ریکارڈڈ تقریر میں بتا دئیے گئے ہیں۔ وزیر دفاتر میں نہیں جارہے۔ ہم گھروں میں بیٹھ جائیں تو بھی یہ حکومت خود ہی ٹھس ہو جائے گی۔ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے چند دنوں کے دوران ہی زرمبادلہ کے زخائر چھ بلین کم ہوگئے ہیں۔ عمران گیس، تیل تیس فیصد سستا روس سے لارہا تھا۔ آصف زرداری نے تیرہ جماعتوں کی حکومت کو چوک گھنٹہ گھر میں گھما کر مارنا ہے۔ نواز شریف جس جہاز سے آئے گا اس سے سواریاں اتر جائیں گی کہ وہ چوروں کے ساتھ سفر نہیں کرنا چاہتے۔ دو فنانس منسٹر، دو وزیراعظم، دو وزرا خارجہ ہر چیز ڈبل مگر نتیجہ صفر ہے۔شیخ رشید احمد نے ا ن خیالات کااظہار مقامی ہوٹل میں ہنگامی میڈیا ٹاک اور دھوبی گھاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو جان کا خطرہ ہے۔ اگر اسے کچھ ہوا تو انقلاب آجائے گا۔ ہم سوچ رہے تھے کہ اپنے حلقوں میں کیسے جائیں گے مگر اب ہم جاتے ہیں تو عوام ہمارے ہاتھ ۔ نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ پٹ گیا ہے۔ اب وہ وقت گزر چکا۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی وہی کچھ ہوتا اور رانا ثنا اللہ خاں وہی شیطانی کام کرتا جو سیالکوٹ میں کرکے ٹیسٹ کیا گیا۔ اب طاقت سے سیاسی جماعتوں کے جلسے روکنے کا وقت گزر چکا۔ انہوں نے سات مئی کو ن لیگ کے ہی سینئر رہنما چوہدری شیر علی نے کہا تھا کہ رانا ثنا اللہ 22لوگوں کا قاتل ہےپندرہ شہادتیں ANFکے پاس ہیں مگر عدالت سے تاریخ لے لی گئی۔ عمران خان کو جان کا خطرہ ہے۔ اگر اسے کچھ ہوا تو انقلاب آجائے گا۔ ہم سوچ رہے تھے کہ اپنے حلقوں میں کیسے جائیں گے مگر اب ہم جاتے ہیں تو عوام ہمارے ہاتھ چومتے ہیں۔ عوام سمجھتے ہیں کہ ہم نے درست لیڈر کا انتخاب کیا ہے۔ عمران خان کو ہٹانے سے بڑا بلنڈر کیا ہو سکتا ہے۔ پلان بنانے والے نے عمران خان کی خدمت کی ہے۔ امریکہ کو بھی نہیں پتا چلا کہ

اصل حقائق کیا ہیں۔ انہیں بھی سمجھنے میں غلطی لگی ہے۔ لندن سے سیاسی جنازے آئیں گے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چائنا اور دیگر ممالک سے خالی ہاتھ لوٹے ہیں۔ ڈالر دو سو روپے سے اوپر جائے گا۔ ہمارا ملبہ بھی ان پر پڑے گا۔ ادارے ہمارا فخر ہیں۔ پاک فوج پر ناز ہے مگر ملک ڈوبتا ہوا کوئی نہیں دیکھ سکتا۔ عظیم افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں

۔انہوں نے کہا فیصل آبادی تاجر لوگ ہیں 25/25 کروڑ روپے میں ہمارے لوگ ہی بک گئے, انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو کل کی بجائے آج گرفتار کریں۔ انہوں نے کہا میں نے سات سال جیل کاٹی ہے۔ ختم نبوت کی جیل اس کے علاوہ ہے۔ 18مئی تک حفاظتی ضمانت پر ہوں۔ لوگ عمران خان سے محبت کرتے ہیں۔ زرداری سب کو لے کر ڈوبے گا۔ 31مئی تک سب کچھ بدل جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…