جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

اگلے آرمی چیف کا فیصلہ موجودہ حکومت ہی کرے گی ، وفاقی وزیر کا بڑا بیان

datetime 13  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ اگلے آرمی چیف کا فیصلہ موجودہ حکومت ہی کرے گی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سمیت پورے ملک میں جاری تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے

نہ صرف ملکی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ قومی شاہراہوں کی تعمیر سے صنعت و تجارت،زراعت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہیڈ کوارٹر آمد پر این ایچ اے حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل وفاقی سیکرٹری مواصلات و چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد خرم آغا نے ملک بھر اور خصوصا  ً صوبہ سندھ میں جاری تعمیری منصوبوں بارے وفاقی وزراء کو مفصل بریفنگ دی۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے سکھر اور سندھ کے دیگر علاقوں میں جاری اور مستقبل میں طے کئے جانے والے تعمیراتی منصوبوں میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ تعمیر و ترقی کا عمل برق رفتاری سے اگر جاری رکھا گیا تو ان منصوبوں کی تکمیل عالمی معیار کے مطابق جلد ہوگی۔وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے  کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ملک میں معاشی ترقی کیلئے ٹھوس انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،اس حوالہ سے موٹرویز اور قومی شاہراہوں کی تعمیر وتوسیع خصوصی اہمیت رکھتی ہے،جس سے لامحالہ علاقہ کے عوام کے نہ صرف بنیادی مسائل حل ہوں گے بلکہ ان کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں جو تعمیراتی منصوبے سست روی کا شکار رہے،اب ان پر تیزی سے کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ ان کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ اور سندھ کے عوام کو یقین دلایا کہ جاری تعمیراتی منصوبے ان شاء  اللہ برق رفتاری سے مکمل ہوں گے۔انہوں نے این ایچ اے حکام پر زور دیا کہ ایمانداری،دیانتداری اور جانفشانی جیسے جذبے قوموں کو تیز تر ترقی سے ہمکنار کرتے ہیں۔اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکھر۔حیدر آباد موٹروے (M-6) کی تعمیر کا منصوبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موٹروے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی)کی بنیاد پر مکمل کیاجائے گا۔ 306کلومیٹر طویل اس موٹروے پر جلد کام شروع کرنے کیلئے دستاویزی کام کر لیا گیا ہے۔ مجوزہ سکھر۔حیدر آباد موٹروے کی لمبائی 306 کلومیٹرہوگی۔6 رویہ اس موٹروے پر 14 انٹرچینج،دریائے سندھ پر بڑا پل،6 فلائی اوورز،10 سروس ایریاز اور12 ریسٹ ایریاز تعمیر کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…