لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائے گا۔لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ اور شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں ابھی اسمبلیاں توڑ دو ورنہ ہم بینقاب ہوجائیں گے، یہ چوں چوں کا مربہ عمران خان کامقابلہ نہیں کرپارہا، لندن اجلاس میں ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن الیکشن کرنے والے اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے انتخابات کروائے تو عمران خان آ جائے گا، امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائے گا، گرفتاریاں ہوئیں تو جیلیں بھرجائیں گی۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی کال پرجیسے ہی عوام سڑکوں پر نکلے تو حکومت گرجائیگی۔