جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

ملک میں 2 جھوٹے ہیں،ایک عمران، دوسرا پنڈی کا شیطان، رانا ثنا اللہ

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، راولپنڈی (این این آئی)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دوجھوٹے ہیں، ایک عمران خان اور دوسرا پنڈی کا شیطان ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، اس کی مذمت

کریں جس نے قوم کو اس حالت میں پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر کو بے لگام کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے،چپڑاسی بنی گالہ میں سوتے باس کو جگادیتا تو اسے ٹی وی سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا معلوم نہ ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ارسطو کو پکڑیں جو معیشت کو لفٹ پر اوپر لیجاتے لیجاتے موت کی دہلیز پر لے گیا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے ،معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کررہے ہیں،صرف معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے۔اس سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر 200 روپے ہوسکتا ہے، جس سے ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں دو وزیر اعظم (نواز شریف اور شہباز شریف) ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ دو وزیر خزانہ (مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار) ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2 وزیر پیٹرولیم (خرم دستگیراور شاہد خاقان عباسی) ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے کہا کہ جوبائیڈن نے فون پر مراسلے کا حال نہیں بتایا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں لانگ مارچ ہی آخری انتہا ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 190 روپے پر پہنچ گیا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…