بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان اقتدار کے بعد کتنے لاکھ افراد ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ، رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 10  مئی‬‮  2022 |

کابل (این این آئی)ایک امریکی ادارے کے مطابق افغانستان میں گزشتہ برس اگست میں طالبان کے اقتدار پر کنٹرول کرنے کے بعد سے تقریباً دس لاکھ افراد کی ملازمتیں ختم ہوچکی ہیں۔ سن 2021 کی تیسری سہ ماہی میں ہی پانچ لاکھ لوگوں کی ملازمتیں چلی گئیں۔افغانستان تعمیر نو کے امریکی خصوصی انسپکٹر جنرل (ایس آئی جی اے آر)نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ

گزشتہ برس اگست میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد سے اب تک 900000 سے زیادہ افراد اپنی ملازمتوں سے محروم ہوچکے ہیں۔ایس آئی جی اے آر کے مطابق ملازمت سے محروم ہوجانے والی خواتین کا تناسب مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اور سن 2022کے وسط تک خواتین کی ملازمتوں میں 21فیصد تک کی گراوٹ ہونے کا خدشہ ہے۔طالبان کے اقتدار پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے افغانستان میں بے روزگاری کی شرح بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں بڑھتی ہوئی غربت نے بھی لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے مطابق سن 2021 کے تیسرے سہ ماہی میں پانچ لاکھ سے زائد افغان ورکرز اپنی ملازمتوں سے محروم ہوگئے۔ یہ سلسلہ جاری ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سن 2022کے وسط تک سات لاکھ سے نو لاکھ کے درمیان افراد کی ملازمتیں ختم ہوجانے کا خدشہ ہے۔چار عشرے تک چلنے والے خونریز تصادم نیز شدید خشک سالی اور وبا نے افغانستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا۔ امریکی فورسز کے اچانک انخلاء اور طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد بین الاقوامی برادری نے افغانستان کے اثاثوں کو منجمد کردیا جس کی وجہ سے مالی حالت مزید ابتر ہوگئی۔طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے زیادہ پریشانی ان خواتین کو ہورہی ہے جو ملازمت پیشہ تھیں یا جن کے کاندھوں پر اپنے خاندان کے لیے روزی روٹی کا انتظام کرنے کی ذمہ داری تھی۔افغانستان کی خبر رساں ایجنسی خامہ پریس کے مطابق سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کی اکثریت اب اپنے اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔افغانستان میں بین الاقوامی موجودگی کے نتیجے میں خواتین کے حقوق میں تیزی سے بہتری آرہی تھی لیکن طالبان کی واپسی نے اس ترقی کے لیے خطرہ لاحق کردیا ہے۔ برقعہ کے حوالے سے طالبان کا نیا حکم نامہ اس کی ایک واضح مثال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…